جرم و سزا
’تشدد کر کے سر کے بال کاٹ دیے گئے‘: خاتون کی شکایت پر شوہر، ساس اور سسر زیرِ حراست

راولپنڈی میں خاتون پر مبینہ تشدد کا مقدمہ پولیس نے درج کر لیا۔
خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ سسرال والے گھروں میں کام کرنے پر مجبور کرتے تھے، 25 اکتوبر کو ساس، سسر اور دیور نے مبینہ طور پر تشدد کیا۔
متاثرہ خاتون کے مطابق تشدد کے دوران میرے سر کے بال کاٹ دیے گئے، شوہر کو آگاہ کرنے پر اس نے بھی تشدد کیا اور کمرے میں بند کر دیا۔
تھانہ چکلالہ پولیس نے خاتون کے شوہر، ساس اور سسر کو حراست میں لے لیا ہے۔







