بین الاقوامی

اسرائیل میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ کا آغاز

اسرائیل میں عام انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا آغاز ہو گیا ہے، ووٹنگ کا عمل مقامی وقت رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔

اسرائیل میں انتخابات کے دوران 7.3 ملین افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں، جبکہ اسرائیلی پارلیمنٹ کی 120 نشستوں پر حکومت بنانے کے لیے کم از کم 61 نشستوں کی اکثریت درکار ہو گی۔

 اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے حکمراں بلاک اور اپوزیشن بلاک کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

 اپوزیشن میں سابق فوجی سربراہ گادی آئزنکوٹ اور سابق وزیرِ اعظم نفتالی بینیٹ نمایاں شخصیات ہیں۔

اسرائیل میں یہ 7 اکتوبر 2023ء کے حملوں کے بعد پہلے عام انتخابات ہیں۔

 ان انتخابات کو اسرائیلی تاریخ کے سب سے اہم اور فیصلہ کن انتخابات قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button