پاکستان

ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے ہر سال دس مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں منعقدہ مرکزی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ یوم معرکہ حق ملک میں جوش و خروش اور جذبہ ملی وحدت سے منایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ مسلط کرنے پر افواج پاکستان نے بزدل دشمن کو ایسا جواب دیا کہ وہ چار گھنٹوں میں ہی جنگ بندی کی درخواست پر مجبور ہوگیا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ اور دشمن کے طیاروں کا ملبہ تھا۔

جواب دیں

Back to top button