بین الاقوامی

امریکا ایرانی صدر اور وزیر خارجہ سے مذاکرات کر رہا ہے، جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے مذاکرات کر رہا ہے، امریکا کو یہ معلوم نہیں کہ ایران میں فیصلے کرنے کا اختیار کس کے پاس ہے؟ یہ واضح نہیں کہ ایران کے طاقت کے ڈھانچے میں ان دونوں کے پاس کتنے اختیارات ہیں؟

خبر ایجنسی کو انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کیلیے ایران کو اپنی جوہری افزودگی کی صلاحیت کم کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ایران سے معاہدے کیلیے اب بھی تیار ہے، لیکن ایران کو جوہری پروگرام پر لچک دکھانا ہوگی، محض مستقبل میں جوہری سرگرمیوں میں کمی کی یقین دہانی کافی نہیں۔

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ اگر ایران جوہری ہتھیار نہیں چاہتا تو پھر 60 فیصد افزودہ ایندھن کی ضرورت کیوں ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ ایران ہرمز میں جہازوں کو نشانہ بنا سکتا ہے، تاہم بڑی حد تک اس آبی راستے سے توانائی کی برآمدات روکنے میں ناکام ہے۔

جواب دیں

Back to top button