
ملک میں رواں ہفتے 19اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوااور مہنگائی کی شرح بڑھ کر 43.16فیصد ہو گئی،
گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح42.68فیصد تھی ، حساس اعشاریوں کے انڈیکس کے مطابق 51اشیائے ضروریہ میں سے رواں ہفتے 10اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22کی قیمتوں میں استحکام رہا ، گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں جن اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں چینی کی قیمت میں 6.02فیصد ، دال چنا 2.57فیصد ، انڈے 2.33فیصد ، چاول 1.54فیصد ، دال مونگ 1.23فیصد ، پیاز 1.05فیصد ، دال مسور 0.69فیصد ، ایل پی جی 0.16فیصد اضافہ ہوا، جن اشیا ء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں آلو 12.18فیصد ، ٹماٹر 5.18فیصد ، برانڈڈ چائے 2.57فیصد ، مرغی 1.19فیصد ، ٹوٹا چاول 0.52فیصد ، سرسوں کاتیل 0.36فیصد ، لہسن 0.33فیصد ، گھی 0.31فیصد کمی ہوئی ، گزشتہ سال جن اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں سرخ پاؤڈر مرچ ، گندم کا آٹا ، لہسن ، ٹوٹا چاول، چینی ، گڑ ، دال ماش ، قدرتی گیس ، سگریٹ ، مرداہ چپل شامل ہیں جبکہ جن اشیا ء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں پیاز ، سرسوں کا تیل ، گھی ، کیلے شامل ہیں۔