
تحصیل باڑہ میں ایف سی اور پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں کے حملے میں دو جوان شہید جبکہ چھ شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر کی تحصیل باڑہ میں ایف سی اور پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں دو جوان شہید جبکہ 6 ایف سی اور پولیس جوان زخمی ہوگئے۔
نامعلوم دہشتگردوں نے رات گئے چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم حملے میں زخمی جوانوں کو ریسکیو 1122 نے اسپتال منتقل کردیا ہے۔
شہید ہونیوالوں میں مراد اور غفار جبکہ زخمیوں میں طارق پولیس اہلکار صدام حسین،شفیع الرحمن،لقمان،الیاس۔ شفیع اللہ ایف سی اہلکار شامل ہیں۔
اس سے قبل خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس لائن پر دہشت گردوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہید جب کہ دو زخمی ہوگئے تھے۔
جوابی کارروائی میں ایک حملہ آورماراگیا تاہم فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، پولیس نے علاقے کا محاصرہ کیا ہوا ہے اور ڈی پی اوٹانک افتخارعلی بھی جائے وقوع پر موجود ہیں۔