بین الاقوامیخبریںسپیشل رپورٹ

افسر سابقہ اہلیہ: کیا بلال پاشا راولپنڈی پوسٹنگ سے دلبرداشتہ تھے؟

جب سے سی ایس پی افیسر بلال پاشا کی خود کشی کا واقعہ سامنے آیا ہے ہر کوئی افسوس میں ڈوبا ہے تاہم ہر شخص انکی موت کے پیچھے محرکات کو جاننا چاہتا ہے۔ اب سینئر صحافی اور یو ٹیوبر بلال غوری نے اپنے کالم میں انکی سابقہ بیگم کے حوالے سے انکشافات کیئے ہیں۔

بلال پاشا نے بہت مشکل حالات دیکھے، گزر بسر کیلئےمعمولی نوعیت کی ملازمتیں کیں، پولیس میں سب انسپکٹر بھرتی ہوا، مگر خوابوں کا تعاقب جاری رکھا، 17ویں گریڈ کی مختلف سرکاری نوکریاں کیں، آخر کار کامیابی نے قدم چومے اور سول سروس کا امتحان پاس کرنے کے بعد ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹ میں بطور سول سرونٹ شاندار کیرئیر کا آغاز کیا۔ ان کی کامیابی کے بعد یہ مثالیں دی جاتی رہیں کہ محض بڑے اور بااثر خاندانوں کے چشم و چراغ ہی CSS نہیں کر سکتے، پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے غریب گھرانوں کے بچے بھی سول سرونٹ بن سکتے ہیں۔ نیلی بتی اور سبز نمبر پلیٹ والی گاڑی ملی تو اچھے گھرانے میں شادی بھی ہو گئی۔

ان کی سابقہ اہلیہ جن سے کچھ عرصہ قبل علیحدگی ہوئی، بتایا جاتا ہے کہ وہ راولپنڈی میں تعینات ہیں۔ ابھی چند روز قبل بلال پاشا کو بنوں سے راولپنڈی تعینات کیا گیا تھا مگر انہوں نے چارج چھوڑ کر یہاں آنے کے بجائے دنیا ہی چھوڑ دی۔ کچھ لوگ ان کی سابقہ شریک حیات کو مطعون کر رہے ہیں۔ بعض افراد کا خیال ہے کہ سرکاری ملازمت کے دوران جس طرح کے دبائو کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وہ جان لیوا ثابت ہوا۔ کئی افراد کا استدلال ہے کہ ہمارے ہاں بیوروکریٹس کے پاس اختیارات اور پروٹوکول تو ہوتا ہے مگر تنخواہ میں آسائشات اور تعیشات پوری نہیں ہوتیں، جب اپنی معاشرتی حیثیت کے مطابق بچوں کا طرز زندگی بہتر نہیں کیا جا سکتا اور ایماندار افسر رشوت لینے پر بھی تیار نہیں ہوتے تو پھر ڈپریشن ہوتا ہے۔

جواب دیں

Back to top button