پاکستانخبریں

چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی سے متعلق رپورٹ پیش

سائفر کیس میں جیل حکام نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی رپورٹ کا جائزہ لیا۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اسلام آباد پولیس کی رپورٹ بھی جیل رپورٹ کے ساتھ منسلک کی ہے جبکہ ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور نے سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا خط عدالت میں پڑھا۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ جیل حکام کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کو پیش نہیں کرسکتے۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خط کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سیکیورٹی وجوہات کے باعث عدالت میں پیش نہیں کرسکتے، اسلام آباد پولیس کو اضافی سیکیورٹی کے لیے خط لکھا ہے۔

خط کے مطابق بتایا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سنجیدہ نوعیت کے سیکیورٹی خدشات ہیں۔

دوسری جانب ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر شاہ خاور نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کیا جانا ضروری ہے، یہ پہلے مرحلے سے کیس شروع ہونا ہے۔

شاہ خاور نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عدالت پیشی ضروری ہے، جیل ٹرائل کا تعلق سیکیورٹی کی وجہ سے تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہائیکورٹ فیصلے کے بعد پہلی سماعت ہے، یہ جج پر منحصر ہے کہ سماعت ویڈیو لنک پر ہو سکتی ہے، جج مناسب فیصلہ کر سکتے ہیں کہ کیسے کیس چلایا جائے۔

شاہ خاور نے کہا کہ ضابطہ فوجداری میں ملزم کو پیش کیا جانا ضروری ہے، اگر پیش نہیں کیا جاتا تو 540 کے تحت وکیل درخواست دے سکتا ہے، فردِ جرم عائد کرنے اور کیس آگے بڑھانے کے لیے ملزم کو پیش کیا جانا ضروری ہے۔

جواب دیں

Back to top button