کھیل
وسیم اکرم کا افغانستان پریمیئر لیگ کا حصہ بننے سے انکار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے افغانستان پریمیئر لیگ کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق وسیم اکرم کو افغانستان پریمیئر لیگ میں مینٹور شپ کی آفر ہوئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق لیجنڈری آل راؤنڈر نے پی سی بی کی پالیسی کے خلاف نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹرز کو اے پی ایل کے لیے این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی اسی پالیسی کے پیشِ نظر وسیم اکرم نے اے پی ایل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔







