بین الاقوامیحیرت انگیز

بکرے کے پائے کینیڈا لانے پر پاکستانی مسافر کو جرمانے کا سامنا

کینیڈا بارڈر سروسز ایجنسی (سی بی ایس اے) نے ٹورنٹو کے پیئرسن ایئر پورٹ پر پاکستانی مسافر کے سامان سے کھانا برآمد ہونے پر جرمانہ عائد کر دیا۔

سی بی ایس اے کے مطابق پاکستانی مسافر پر بکرے کے پائے کینیڈا لانے کے جرم میں جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

کینیڈا بارڈر سروسز ایجنسی نے بتایا ہے کہ تربیت یافتہ کتے نے پاکستانی مسافر کے سامان میں غذائی سامان کی نشاندہی کی۔

سی بی ایس اے کے مطابق مسافر کے سامان سے بکرے کے پائے، مرغی کا گوشت، دیسی گھی اور خشک دودھ برآمد ہوا، کھانے پینے کا یہ سامان کسٹمز حکام کے سامنے ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔

کینیڈا بارڈر سروسز ایجنسی کا کہنا ہے کہ مسافر سے 16 کلو کھانے کا سامان قبضے میں لے کر اس پر 1350 ڈالرز جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button