پاکستانخبریں

بانی تحریک لبیک پاکستان  کے دوسرے عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز

بانی و قائد تحریک لبیک پاکستان امیر المجاہدین علامہ حافظ خادم حسین رضویؒ کے دوسرے عرس کی تین روزہ تقریبات کا چادر پوشی اور دعاسے جامع مسجد رحمتہ للعالمین مین ملتان روڈپر آغاز ہوگیا۔

امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی،صاحبزادہ انس حسین رضوی،علامہ غلام غوث بغدادی،مفتی عمیرالازھری، پیر سید سرور حسین شاہ،علامہ غلام عباس فیضی، مفتی محمد وزیر احمد رضوی اور پیر سید توقیر الحسن شاہ نے امیر المجاھدین علامہ حافظ خادم حسین رضویؒ کے مزار پرچادرپوشی کی۔

چادر پوشی کے بعد نائب امیر تحریک لبیک پاکستان پیر سیدظہیر الحسن شاہ نے خصوصی دعا کروائی۔

عرس کی تقریب میں اندرون اور بیرون ملک سے ہزاروں کارکنان کی شرکت۔کارکنان اور عقیدت مند مزار علامہ حافظ خادم حسین رضویؒ پر حاضری، فاتحہ خوانی اور پھول نچھاور کرتے رہے۔

اس موقع پر زائرین ملک و قوم کی سلامتی اور حضور کا دین تخت پر لانے کی دعائیں مانگتے رہے۔

عرس کے موقع پرٹی ایل پی رضاکاروں کی طرف سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

داخلی گیٹوں پر واک تھرو گیٹ لگا کر زائرین کو چیکنگ کے بعد پنڈال میں جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

عرس کے آج دوسرے روز اندرون و بیرون ملک سے آئے ہوئے علمائے اکرام، مشائخ،سجادہ نشین، مذہبی اسکالر بھی شرکت کرینگے۔

عرس کی تقریبات 21 نومبر تک جاری رہیں گی۔آج 20 نومبر بروز پیر پہلی نشست میں تنظیمی ذمہ داران خطاب کرینگے جبکہ دوسری نشست بعداز نماز عشاء شروع ہو گی جس میں علماء و مشائخ،مذہبی اسکالر و دیگر خطابات کرینگے۔

جواب دیں

Back to top button