بین الاقوامی

ایرانی میڈیا کا ٹرمپ پر طنز، طیارہ تبدیل کرنے پر میمز و تبصرے

ایران کے سرکاری میڈیا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ترکیہ کے دورے کے دوران خفیہ طور پر طیارہ تبدیل کرنے کے معاملے پر طنز کرتے ہوئے اسے ایران کی عسکری طاقت کے خوف سے جوڑ دیا۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے ایک پروگرام میں کہا گیا کہ ٹرمپ کا طیارہ تبدیل کرنا ایران کی فوجی طاقت سے خوف کی علامت ہے اور یہ واقعہ امریکی صدر کے لیے باعثِ شرمندگی بن گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران امریکی خفیہ ادارے کو اطلاع ملی تھی کہ ایئر فورس ون کو کندھے سے فائر کیے جانے والے میزائل سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے، خطرے کو قابلِ اعتبار اور فوری نوعیت کا قرار دیتے ہوئے ٹرمپ کو خفیہ طور پر ایک چھوٹے سرکاری طیارے میں منتقل کیا گیا

۔

ذرائع کے مطابق 8 جولائی کو ترکیہ سے روانگی کے لیے ٹرمپ اور چند معاونین کو ایک کیٹرنگ ٹرک کے ذریعے بڑے صدارتی طیارے سے ایک نسبتاً چھوٹے اور غیر نمایاں C-32A طیارے میں منتقل کیا گیا، جبکہ ایئر فورس ون الگ سے روانہ ہوا جس میں اعلیٰ امریکی حکام اور وائٹ ہاؤس کا عملہ موجود تھا۔

جنوبی افریقا میں ایرانی سفارتخانے کے ایکس اکاؤنٹ سے بھی ٹرمپ پر طنزیہ تبصرہ کیا گیا۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ ’زیادہ دیر نہیں، ٹرمپ کو کوڑے دان میں چھپایا جائے گا‘، جبکہ ساتھ ٹرمپ کی کھانے کے ڈبے میں چھپے ہوئے شخص کے طور پر میم بھی شیئر کی گئی۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ اکاؤنٹ اکثر ایسی سیاسی میمز شیئر کرتا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتی ہیں۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ امریکی حکام اس وقت بھی تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے جب انہیں معلوم ہوا کہ ایرانیوں کو انقرہ میں ٹرمپ کی رہائش گاہ اور ہوٹل کی منزل تک کی معلومات تھیں۔

 

جواب دیں

Back to top button