بین الاقوامی
امریکی فوجی اڈے پر حملہ کر کے امریکیوں کو یرغمال بنایا جائے: منوچہر متقی

ایران کے سابق وزیرِ خارجہ اور موجودہ رکنِ پارلیمنٹ منوچہر متقی نے امریکی فوجی اڈے پر زمینی حملے اور امریکیوں کو یرغمال بنانے کا مطالبہ کر دیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق منوچہر متقی نے خطے میں واقع ایک امریکی فوجی اڈے پر زمینی حملہ کرنے اور 100 امریکی شہریوں کو یرغمال بنا کر ایران لانے کی تجویز پیش کی ہے۔
ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات متعدد علاقائی اور سیکیورٹی معاملات پر تناؤ کا شکار ہیں۔
دریں اثناء امریکا کی جانب سے مسلط جنگ کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں 180 اراکین نے مطالبہ کیا کہ امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت ختم کی جائے اور نیا راستہ اختیار کیا جائے۔
اجلاس میں آبنائے ہرمز کی اسٹریٹیجک مینجمنٹ سے متعلق بل بھی پیش کیا گیا۔







