پاکستان
کراچی میں فرانس کا قونصل خانہ مستقل بند

کراچی میں فرانس کا قونصل خانہ مستقل بند کردیا گیا۔
اس حوالے سے فرانس کے قونصل خانے نے اعلان کیا ہے اور کراچی کے لیے ’الوداع کراچی‘ کا پیغام لکھا ہے۔
فرانسیسی قونصل خانے کی جانب سے دوستوں اور شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
قونصل خانے سے فرانس اور یورپی یونین کے پرچم بھی اتار دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں کراچی میں تعینات فرانس کے قونصل جنرل الیگژز نے فرانس کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ فرانسیسی حکومت نے بجٹ کی وجوہات کی بناء پر کراچی میں قونصل جنرل کے دفتر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔







