بین الاقوامی
ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ اور ان کے اہلِ خانہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

ایران کے خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق تہران میں سابق رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ امریکہ اور اسرائیل نے رواں سال کے آغاز میں حملہ کر کے انھیں ہلاک کر دیا تھا۔
تہران کے بڑے مذہبی اور ثقافتی مرکز ’امام خمینی مصلیٰ‘ میں نماز جنازہ آیت اللہ جعفر سبحانی نے پڑھائی۔
ارنا کے مطابق نماز جنازہ تین مراحل میں ادا کی گئیں۔ پہلے مرحلے میں سابق رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ ای، دوسرے مرحلے میں ان کی بیٹی بشریٰ خامنہ ای، داماد مصباح الہدیٰ باقری اور بہو زہرا حداد عادل کی نماز جنازہ اد کی گئی۔
تیسرے مرحلے میں علی خامنہ ای کی کم سن نواسی زہرا محمدی کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔
بی بی سی فارسی کے مطابق نمازِ جنازہ کے بعد تقریب کے منتظمین نے علی خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے اور انتقام کے نعرے لگوائے۔







