بین الاقوامی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑیوں پر حملہ، متعدد فوجی ہلاک

بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں ایک حملے کے نیتجے میں 3 فوجی اہلکار موت کے منہ میں چلے گئے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بھارتی فوج کی گاڑیوں کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب اہلکار راجوری ضلع میں ایک آپریشن میں مصروف تھے۔
حکام کے مطابق حملے میں 3 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہوئے، علاقے میں جاری کارروائیوں کی تفصیلات معلوم کی جا رہی ہیں۔
گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں بھارتی فوج پر حملے میں میجر اور کیپٹن سمیت 4 اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ حملہ بوجی مال ایریا میں سرچ آپریشن کے دوران کیا گیا تھا۔
حملے میں گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ حملہ آور فوجیوں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے تھے۔ گھبراہٹ کی شکار بھارتی فوج سرچ آپریشن کو ادھورا چھوڑ کر اپنے مردہ اور زخمی ساتھیوں کو لے کر فوجی بیس کی جانب روانہ ہوئی تھی۔