Blog

سارہ خان نے چھوٹی بیٹی کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے اپنی چھوٹی بیٹی رانیہ فلک کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا۔

سارہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹی رانیہ کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں اداکارہ کی بیٹی کے ابتدائی دنوں سے لے کر 5 ماہ کی عمر تک کے مختلف لمحات شامل ہیں۔

 

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں سے ایک تصویر میں ان کی شوہر گلوکار فلک شبیر اپنی ننھی پری کو گود میں لیے نظر آ رہے ہیں جبکہ دیگر تصاویر میں رانیہ اپنی بڑی بہن عالیانہ کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔

سارہ خان نے بیٹی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’ماشاء اللّٰہ‘ لکھا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ان تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ان پر مختلف قسم کے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر نے 15 جولائی 2020ء کو شادی کی تھی۔

اس جوڑی کے ہاں پہلی بیٹی عالیانہ فلک کی پیدائش 8 اکتوبر 2021ء کو ہوئی، جبکہ دوسری بیٹی رانیہ فلک کی پیدائش 22 مئی 2026ء کو ہوئی۔

جواب دیں

Back to top button