بین الاقوامی
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ اگلے ہفتے تک ہو سکتا ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں ممکنہ نئی جنگ بندی پر امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدہ اگلے ہفتے تک ہو سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ وہ اُن افراد سے بات کر چکے ہیں جو اسرائیل اور حماس کے درمیان دشمنی کو ختم کرنے کے لیے جنگ بندی پر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی صورتحال بہت ہی خراب ہے، امید ہے کہ اگلے ہفتے کے اندر ہم جنگ بندی کا ہدف حاصل کر لیں گے، ہم اس علاقے کو خاصی امداد فراہم کر رہے ہیں، اگرچہ ہم براہِ راست ملوث نہیں، لیکن انسانی جانوں کے ضیاع کے باعث اس عمل میں شامل ہیں۔