پاکستان
محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 6 جولائی اتوار کو ہوگا

محرم الحرام 1447ھ کا چاند نظر آگیا، یکم محرم کل 27 جون کو ہوگا جب کہ یوم عاشور 6 جولائی بروز اتوار ہوگا۔
کوئٹہ کے ڈپٹی کمشنر آفس میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سپارکو اور محکمہ موسمیات کے حکام بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں، زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں ہوئے جب کہ اسلام آباد میں زونل کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے سیکریٹریٹ میں ہوا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران محرم الحرام کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا