مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا خوبصورت عروسی لُک توجہ کا مرکز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور کیپٹن صفدر کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے خوبصورت عروسی لُک نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
ماہ نور صفدر نے اپنے نکاح کے موقع پر آئیوری اور گلابی رنگ کے میک اَپ کے ساتھ نہایت خوبصورت انداز اپنایا۔
سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کے مطابق انہوں نے ہیرے کے زیورات کا نفیس سیٹ پہنا۔
مریم نواز کی صاحبزادی کا عروسی لباس مدھم سنہری رنگ کا تھا، جس پر فیروزی، ٹی پنک، مدھم سنہری اور سلور رنگ کی کڑھائی کی گئی تھی۔
ماہ نور نے بالوں کو آدھا کھلا رکھتے ہوئے سادہ اور خوبصورت ہیئر اسٹائل کا انتخاب کیا۔
واضح رہے کہ ماہ نور صفدر حال ہی میں اپنی تعلیم مکمل کر کے فارغ التحصیل ہوئی تھیں، جس کے بعد ان کے نکاح کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
ان کے دولہا اذان جبار صنعت کار جبار خالد کے صاحبزادے ہیں، جن کا تعلق فلور ملز کے شعبے سے بتایا جاتا ہے۔







