بین الاقوامی

امریکی صدرکی جانب سے چین پر عائد 104 فیصد ٹیرف نافذ

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چینی ٹیرف کے جواب پر امریکی صدر کی جانب سے چین پر عائد کردہ 104 فیصد ٹیرف آج سے نافذ العمل ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدرنےچینی درآمدات پرفروری اورمارچ میں 10۔10 فیصدڈیوٹی عائد کی، امریکی اضافی محصولات پر چین نے10 اپریل سے امریکی مصنوعات پر 34 فیصد جوابی ٹیرف کا اعلان کیا جس کے بعد جوابی ٹیرف کےاعلان پرٹرمپ نے چین پرمزید 50 فیصد محصولات عائد کیے۔

امریکا کی جانب سے عائد کردہ مزید 50 فیصد ٹیرف سے چینی مصنوعات پر مجموعی محصولات اب 104 فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button