گیس چوری کریک ڈاؤن: 347 گیس کنکشن منقطع، 34لاکھ سے زائد کے جرمانے
گیس چوری کریک ڈاؤن: پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید347 گیس کنکشن منقطع، اور34لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد
سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید347 گیس کنکشن منقطع کردیے.جبکہ 34لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے۔
سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 13گھریلو کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 23کنکشن منقطع کیے۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 98کنکشن منقطع کیے گئے اور 0.3ملین کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
شیخو پورہ میں غیر قانونی استعمال پر 47کنکشن منقطع کیے گئے اور 0.03ملین کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 25جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 25گیس کنکشن منقطع مزید 50ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
سوئی ناردرن گیس نے پشاور /کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 93کنکشن منقطع کیے اور 3.05 ملین کے جرمانے عائد کیے گئے.
ساہیوال میں ٹیم نے کمپریسر کے استعمال پر 3گیس کنکشن منقطع کیے گئے۔سر گودھا میں ٹیم نے کاروائی کے دوران گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1گیس کنکشن منقطع کیاگیا۔بہالپور میں کاروائی کیدوران گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1گیس کنکشن منقطع کیا گیا۔فیصل آ باد میں ٹیم نے کمپریسر کے استعمال پر 3کنکشن منقطع کیے گئے۔مردان میں کاروائی کے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4گھریلو کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 12کنکشن منقطع کیے۔