جرم و سزا

گھر میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی خاتون سے زیادتی

 پنجاب کے ضلع میں تین ڈاکوؤں نے ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے بھسرپور میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ تین ڈاکوؤں نے ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق ڈاکو زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو خواتین زخمی بھی ہوئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، مبینہ زیادتی کا شکار خاتون کو میڈیکل کے لئے بھیج دیاگیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button