بین الاقوامیخبریں

قرآن مجید کی بے حرمتی: ڈنمارک میں زبردست قانون پاس

ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے قرآن پاک سمیت مذہبی تحریری مواد کی بے حرمتی اور توہین کو جرم قرار دینے کا قانون منظور کر لیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والے کو دو سال تک کی سزا دی جائے گی۔

خبر رساں ایجنسیوں ’اے ایف پی‘ اور ’رائٹرز‘ کے مطابق ڈنمارک میں ایک عرصے سے مقدس کتب بالخصوص قرآن و مقدس اوراق کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے جس کے خلاف مسلمان ممالک سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے ڈنمارک سے اس سلسلے کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔

’ایک تسلیم شدہ مذہبی کمیونٹی کے لیے مذہبی اہمیت کی حامل تحاریر کے ساتھ نامناسب سلوک پر پابندی‘ کے عنوان کے اس بل پر ووٹنگ کے دوران 179 نشستوں پر مشتمل فولکیٹنگ میں 94 ووٹ بل کے حق میں آئے جبکہ 77 نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

جواب دیں

Back to top button