پاکستان

آئی ایم ایف کا پیٹرول سبسڈی اسکیم مرحلہ وار ختم کرنے کا مطالبہ

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف ای ایف ایف پروگرام کی 5 ویں قسط کے لیے چوتھا جائزہ اجلاس ہوا، پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو گیا ہے، جس کے بعد اب پاکستان کو 1.21 ارب ڈالرز مل جائیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ 1.21 ارب ڈالرز فراہم کرنے کی منظوری دے گا، پاکستان نے معاشی اہداف کے حصول کے لیے بہترین کوششیں کیں۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آئی ایم ایف کے پروگرام سے معاشی استحکام آیا، پاکستان میں اصلاحات کا عمل تیز تر ہوا۔

عالمی مالیاتی ادارے نے کہا ہے کہ آر ایس ایف پروگرام کے تیسرے جائزے کے لیے مذاکرات ہوئے، پاکستان کو ای ایف ایف کی 5 ویں قسط میں 1 ارب ڈالرز ملیں گے، آر ایس ایف پروگرام کی چوتھی قسط میں 21 کروڑ ڈالرز ملیں گے، جولائی تا مارچ 2026ء میں معاشی ترقی 4 فیصد رہی۔

اعلامیے کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کے بحران سے شرحِ نمو 3.6 فیصد تک متاثر ہوئی، مئی 2026ء میں افراطِ زر بلند ترین سطح پر پہنچا، ترسیلاتِ زر نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو میں رکھا۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پیٹرول سبسڈی اسکیم مرحلہ وار ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبسڈی میں مزید وسعت نہ دی جائے، صرف مستحقین تک محدود ہو۔

عالمی مالیاتی ادارے نے کہا کہ توانائی اصلاحات اور واجبات کی وصولی بہتر کی جائے، پیداواری لاگت میں کمی کے اقدامات کیے جائیں، گیس سیکٹر میں وصولیاں بہتر اور نقصانات کم کیے جائیں۔

جواب دیں

Back to top button