پاکستان

بانئ پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرنے والے ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کون ہیں؟

بانیٔ پی ٹی آئی کے بلڈ پریشر سے متعلق علاج کرنے والے کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر فرقاد عالمگیر پی آئی سی اور جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ہیں۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ ڈاکٹر فرقاد برطانیہ میں سینئر کارڈیالوجسٹ کے طور پر بھی کام کرتے رہے ہیں، ان کے اہلخانہ برطانیہ میں مقیم ہیں، چند روز پہلے بھی ڈاکٹر فرقاد برطانیہ گئے ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے ن لیگ کے ایک سابق وفاقی وزیر کی بھی اینجیو پلاسٹی کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی کے طبی معائنے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کے علاج کے لیے ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کو اڈیالہ جیل بلوایا گیا تھا، 4 رکنی میڈیکل بورڈ نے بانی کا اینگزائٹی لیول تھری پلس قرار دیا۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی فیملی سے ملاقات، اخبار، ٹی وی، کتابوں کی فراہمی اور اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقاتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی۔

جواب دیں

Back to top button