بین الاقوامیخبریں

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کا جنگ جاری رکھنے کا دوٹوک اعلان

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا دوٹوک اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حسن نصر اللہ نے قوم سے انتہائی اہمیت کے حامل خطاب میں کہا کہ حالیہ دنوں میں اسرائیل کے خلاف نئے اقسام کے ہتھیار استعمال کر کے اہم اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہے۔

حسن نصر اللہ نے عزم کیا کہ اسرائیل کے خلاف محاذ بحال رہے گا، حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف اپنے آپریشنز اپ گریڈ کیے ہیں، آپریشنز کی تعداد، حجم اور اہداف کو نشانہ بنانے میں کافی بہتری لائے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حزب اللہ نے برقان میزائل استعمال کیا جو 300 سے 500 کلو گرام دھماکا خیز مواد لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس کے علاوہ پہلی بار ہتھیاروں سے لیس ڈرون کا بھی استعمال کیا۔

اپنے خطاب میں حزب اللہ نے امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر چاہتے ہو تمارے خلاف دوسرے محاذ بند ہوں تو پہلے اسرائیل میں جنگ بندی کرو۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں مل کر امریکا پر دباؤ ڈالیں، امریکا ہی تمام فیصلے کر رہا ہے۔

حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسرائیل معصوم فلسطینی بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے، حقائق جاننے کے بعد سرائیل کے بارے میں رائے عامہ تبدیل ہورہی ہے جو فلسطینیوں کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل انتقام کی آگ میں اخلاقی، قانونی اور انسانی حدیں پار کر رہا ہے، حالیہ جنگی جرائم نے اسرائیل کی خصلت ظاہر کر دی ہے۔

جواب دیں

Back to top button