بین الاقوامیخبریں
عراق: عین الاسد امریکی ایئر بیس پر 2 ڈرون حملے

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عراق کے عین الاسد ایئر بیس پر ڈرونز کا حملہ کیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے مغربی علاقے میں عین ال اسد ایئر بیس پر 2 ڈرونز کے حملے کیے گئے، یہ ایئر بیس امریکی اور دیگر بین الاقوامی افواج کی میزبانی کرتا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آج صبح ہونے والے ڈرون حملوں کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عراق کے عین الاسد ایئر بیس پر 4 راکٹ داغے گئے تھے لیکن حملوں کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان واضح نہیں ہو سکا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پیر کو ہونے والے راکٹ حملے بیس کے شمال 25 کلومیٹر (15 میل) کے قریب صحرائی علاقے سے کئے گئے تھے، جس کے بعد عراقی سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔