بین الاقوامی

برطانیہ کا آج مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان متوقع

برطانوی حکومت مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں میں تیار کی جانے والی اشیا کی خریداری پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر سکتی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ برطانوی وزیرِ خارجہ ایڈ ملی بینڈ آج پارلیمان کے ایوانِ زیریں میں ان اقدامات کی تفصیلات پیش کریں گے، جن میں اسرائیلی بستیوں سے زرعی مصنوعات کی تجارت پر پابندیاں بھی شامل ہو سکتی ہیں۔

ملی بینڈ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ اسرائیل کے حوالے سے برطانوی حکومت کی پالیسی میں ’جامع تبدیلی‘ کا اعلان کریں گے۔ تاہم بی بی سی نیوز نے مجوزہ اقدامات کی مکمل تفصیلات نہیں دیکھی ہیں۔

اسرائیلی حکومت پہلے ہی خبردار کر چکی ہے کہ اگر اس نوعیت کے نئے اقدامات متعارف کرائے گئے تو وہ جوابی کارروائی کرے گی۔

امریکہ کی جانب سے بھی ان تجاویز کی مخالفت کا امکان ہے۔ اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی نے  ’نیوز ڈے‘ سے گفتگو میں کہا ہے کہ ’انھیں یقین ہے کہ امریکہ کی جانب سے ’بلا شبہ‘ ردِعمل سامنے آئے گا۔‘

جواب دیں

Back to top button