بین الاقوامی

ٹرمپ نے ایران جنگ میں امریکیوں کی ہلاکتیں تسلیم کر لیں، تعداد بھی بتا دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے، ہم نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روک دیا ہے۔

اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ ایران جنگ کو جنگ نہیں کہتے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں ایران سے جنگ کو فوجی تنازع کہتا ہوں، یہ فوجی تنازع ہمارے لیے معمولی بات ہے کوئی بڑی چیز نہیں، یہ فوجی تنازع ہمارے لیے چھوٹے آلووں جیسا یعنی معمولی بات ہے، کوئی بڑی چیز نہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے وینزویلا میں کارروائی کی اور ہم نے ایران میں بھی کارروائی کی، وینزویلا میں کوئی ہلاک نہیں ہوا لیکن ایران میں کارروائی میں ہمارے 18 افراد ہلاک ہوئے۔

ان کا کہنا کہ ہم وقفے وقفے سے حملے کرتے ہیں، اس وقت جنگ نہیں لڑ رہے کوئی لڑائی نہیں ہو رہی، ہم بڑی مقدار میں تیل حاصل کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم آبنائے ہرمز کو کنٹرول کرتے ہیں اور ہمارا کنٹرول بہت مضبوط ہے۔

جواب دیں

Back to top button