پاکستان

آج سے پاکستان کے بیشتر شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آج سے پاکستان کے بیشتر شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور سمیت ملک میں مختلف مقامات پر آج بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے مرطوب ہوائیں خلیج بنگال سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے باعث آج شام سے منگل تک اسلام آباد سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشیں ہوں گی۔

جواب دیں

Back to top button