بین الاقوامیخبریں

پاکستانی شہریت چھوڑ کر بھارتی شہریت حاصل کرنے والا شخص جاسوسی کے الزام میں گرفتار

انڈیا کی ریاست گجرات کے انسداد دہشت گردی سکواڈ نے پاکستانی شہریت چھوڑ کر انڈین شہریت حاصل کرنے والے ایک شخص کو ’پاکستان کے لیے جاسوسی‘ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

گجرات پولیس کا دعویٰ ہے کہ لابھ شنکر مہیشوری ’پاکستان کے خفیہ ایجنٹوں کو انڈین فوج کے بارے اہم معلومات‘ فراہم کرنے میں مبینہ طور پر مدد کر رہے تھے۔

انسدادِ دہشت گردی سکواڈ کے مطابق یہ کارروائی انڈین ملٹری انٹیلیجنس کی جانب سے فراہم کردہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

مہیشوری کو گجرات کے تارا پور گاؤں سے گزشتہ ہفتے کے اواخر میں گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتاری کے بعد انسداد دہشت گردی سکواڈ نے الزام عائد کیا ہے کہ مہیشوری نے پاکستانی ایجنٹوں کو مبینہ طور پر ایک انڈین سم کارڈ فراہم کرنے میں مدد کی تھی اور اِسی سم کارڈ کی مدد سے ایجنٹ انڈین فوج کے عملے کے بارے معلومات حاصل کر رہے تھے۔

حکام نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ مہیشوری نے یہ سم کارڈ پاکستانی ایجنٹوں کو اپنے انڈیا میں مقیم بعض رشتے داروں کو پاکستان کا ویزا دلانے کے عوض فراہم کیا تھا۔

جواب دیں

Back to top button