سپیشل رپورٹ

مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے برگیڈئیر جولین معظم کو میجر جنرل بنا دیا گیا

برگیڈئیر جولین معظم کو ترقی دے کر میجر جنرل بنا دیا گیا ہے اور پاک فوج میں جنرل رینک تک پہنچنے والے چند پاکستانی کرسچین فوجیوں میں سے ایک ہیں ۔۔
میجر جنرل جولین پیٹر مرحوم پہلے کرسچین پاکستانی جنرل تھے جو اس عھدے پر پہنچے اس کے بعد میجر جنرل نوئیل کھوکھر بھی پاک فوج میں خدمات دے چکے ہیں اور آج کل یوکرائین میں پاکستانی سفیر ہیں ۔

ویسے تو پاک فوج میں قیام پاکستان کے وقت دو کرسچین آرمی چیف بھی رہ چکے ہیں مگر ان کا تعلق برٹش آرمی سے تھا ۔

کرسچین کمیونٹی اور ترقی پسند پاکستانیوں کے لیے نہایت خوشگوار خبر ہے پاکستانی سماج کے بدلاؤ میں ایسی خوبصورت تبدیلیاں وقت کی اہم ترین ضرورت ہیں ۔

جواب دیں

Back to top button