عاطف اسلم کو کس شہر کی خوبصورتی نے دیوانہ بنادیا؟

پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول گلوکار عاطف اسلم بھی یورپ کے انتہائی مشہور سیاحتی مقام اور یونان کے شہر ایتھنز کی خوبصورتی کے دیوانے ہوگئے۔
ایک انسٹاگرام پوسٹ میں دلفریب یورپی آرکیٹیکچر والے شہر ایتھنز کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ‘تاریخ کی خوبصورت سرزمین
عاطف اسلم نے مزید لکھا کہ ‘ایتھنز کام کے سلسلے میں آیا تھا لیکن اس شہر نے مجھے سیاح بنا دیا’۔
ساتھ ہی انہوں نے اپنی پوسٹ میں یونان، ایتھنز اور اس شہر کے تاریخی مقام ایکروپولس کے ہیش ٹیگز استعمال کیے
اپنی پوسٹ میں انہوں نے اپنے ناشتے اور رات کے کھانے کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
ان میں سے 2 تصاویر میں خاتون کا ایک پرس بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ میز پر دو افراد کے لیے چنا گیا کھانا اور جوسز بھی موجود ہیں
اس سے اندازہ ہورہا ہے کہ غالباً وہ اپنی اہلیہ سارا بھروانہ کے ساتھ یونان کے سیر سپاٹے کررہے ہیں
کیوں کہ چند روز قبل عاطف اسلم کی بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی لندن میں جاری پری ویڈنگ تقریب میں پرفارم کرنے کی خبریں زیر گردش تھیں۔
عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ سارا بھروانہ کے ساتھ اسٹائلش تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں جن میں دونوں دلکش ملبوسات میں سجے سنورے نظر آرہے ہیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق 27 اپریل عاطف اسلم نے لندن میں ایک پرائیوٹ کنسرٹ میں پرفارم کیا جہاں ان کی اہلیہ بھی ان کے ساتھ تھیں