بین الاقوامی

ٹرمپ ایران جنگ ہار چکے ہیں: ڈیمو کریٹک سینیٹر کرس مرفی

ڈیموکریٹک سینیٹر کرس مرفی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ یہ جنگ ہار چکے ہیں۔

ان کا مؤقف ہے کہ جنگ جاری رہنے سے واشنگٹن کمزور جبکہ تہران مزید مضبوط ہو رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرس مرفی نے این بی سی نیوز کو بتایا کہ میں جنگ ختم کرنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایک خراب معاہدے کی بھی حمایت کروں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات تعطل کا شکار رہنے کے باعث اس اہم آبی گزرگاہ کو دوبارہ کھولنے کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔

کرس مرفی نے کہا کہ جنگ ختم ہونی چاہیے کیونکہ جنگ کا ہر گزرتا دن امریکا کو کمزور اور ایران کو مضبوط کر رہا ہے، جبکہ یہاں امریکا میں لوگوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے کیونکہ قیمتیں مسلسل بڑھتی جا رہی ہیں۔

سینیٹر نے کہا کہ میں جنگ جاری رکھنے کے لیے مزید فنڈز فراہم کرنے کی مخالفت کروں گا، تاہم تنازع ختم ہونے کے بعد امریکی اسلحہ اور گولہ بارود کے ذخائر میں دوبارہ اضافے کی حمایت کروں گا۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اتوار کو کہا تھا کہ امریکا کے ساتھ کوئی براہِ راست مذاکرات نہیں ہو رہے۔

انہوں نے اصرار کیا کہ واشنگٹن کی جانب سے تہران کے مطالبات تسلیم کیے جانے تک آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی جائے گی، ان مطالبات میں بحری ناکہ بندی ختم کرنا بھی شامل ہے۔

جواب دیں

Back to top button