بین الاقوامی

امریکا ایران ثالثی کوششیں، تہران میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات

ایران میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات ہوئی ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق ملاقات میں خطے میں کشیدگی کم کرنے، امن، استحکام اور مغربی ایشیاء کی سیکیورٹی سے متعلق سفارتی کوششوں پر گفتگو کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا ایران ثالثی کوششوں کے سلسلے میں تہران پہنچے تھے۔

یاد رہے کہ فیلڈ مارشل کا دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکی جنگ بندی کی تجاویز پر ایران اپنا ردِعمل دینے کے قریب ہے۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی ایران میں موجود ہیں جو امریکا ایران مذاکرات سے متعلق اہم ملاقاتیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button