پاکستان

تمہیں میں چھوڑوں گا نہیں٬ عمران خان الیکشن کمیشن کے اراکین کو پڑ گئے

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں فرد جرم عائدکیے جانےکے دوران کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان فرد جرم عائد کیے جانےکے دوران شدید غصے میں آگئے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان نے دوران سماعت الیکشن کمیشن کے تینوں ارکان کو سنگین دھمکی دی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے دھمکی دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے چاروں ارکان کو کہا کہ میں تم سب کی شکلیں پہنچانتا ہوں اور نام بھی معلوم ہیں، اقتدار میں آکر تم پر آرٹیکل 6 لگاؤں گا، تم جس کےکہنے پر سب کچھ کر رہے ہو وہ تمہیں بچا بھی نہیں سکے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ممبران الیکشن کمیشن بانی پی ٹی آئی کی دھمکی پر حیران رہ گئے۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز ہی بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت ہوئی تھی۔

عدالت میں فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی جس پر انہوں نے چارج شیٹ میں لگے الزامات سے انکار کیا تھا۔

چارج شیٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری نے 2022 میں الیکشن کمیشن کے خلاف منصوبہ بندی سے تضحیک آمیز مہم کاسلسلہ شروع کیا، ملزمان نے ایک نہیں متعدد بار الیکشن کمیشن اور سربراہ کے خلاف متعصبانہ اور تضحیک آمیز زبان استعمال کی۔

جواب دیں

Back to top button