خبریںکاروبار

بجلی کمپنیوں نے صارفین کو لوٹا٬ وزارت توانائی بول اٹھی

نیپرا کے بعد وزارت توانائی نے بھی بجلی کمپنیوں کی صارفین سے اوور بلنگ کا انکشاف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاورڈویژن کی جانب سے قائم کی گئی تحقیقیاتی کمیٹی نے بھی بجلی کمپنیوں کی جانب سے لاکھوں صارفین کی زائد بلنگ کا اعتراف کرلیا۔

نیپرا کی تحقیقاتی رپورٹ کے جواب میں پاور ڈویژن نے بھی رپورٹ تیار کرلی جس میں زائد بلنگ کے ساتھ خراب میٹرز، صارفین کے سلیب تبدیل ہونے کا اعتراف بھی کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں پاور ڈویژن کے حکام نے نیپرا ٹیم کے اوور بلنگ کی رپورٹ تیار کرنے کے طریقہ کار کو غلط اور غیر موثر قرار بھی دیا اور کوالٹی کنٹرول سمیت ڈیٹا پروسیسنگ کی غلطیوں کی نشاندہی بھی کی۔پاور ڈویژن نے کہا کہ سیمپلنگ کرتے وقت نیپرا ٹیم نے جانبداری کا مظاہرہ کیا اور بجلی کمپنیوں کی آپریشنل مشکلات کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا۔

وزارت توانائی کی جانب سے تشکیل دی گئی تحقیقاتی کمپٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ جولائی میں45لاکھ سے زیادہ بجلی صارفین کو31 دن سے زائد کے بل بھیجےگئے، ان میں40 لاکھ صارفین کو32 سے 34 دن کے بل بھجوائے گئے۔

جواب دیں

Back to top button