خبریںکھیل

چار روزہ میچ: پہلے روز کے اختتام پر پاکستان کے 324 رنز

پاکستان نے آسٹریلیا کے پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ ٹور میچ کے پہلے روز 89.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنالیے۔

کینبرا میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اوپنر امام الحق اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم امام محض 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ عبداللہ شفیق 38 رنز بناسکے۔

کپتان شان مسعود نے بابراعظم نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 92 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم بابر 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، سعود شکیل 13 اور سرفراز احمد 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پہلے روز کے کھیل اختتام سے محض 2 بال قبل فہیم اشرف 17 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔

جواب دیں

Back to top button