بین الاقوامی

پاسدارانِ انقلاب کا امریکی فوج کا ایک ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے امریکی فوج کا ایک ڈرون مار گرایا ہے۔

منگل 19 اکتوبر کی صبح پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی مرکزی کمان (سینٹکام) کا ایک ایم کیو-9 ڈرون آبنائے ہرمز کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے ملک کے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کی نگرانی میں کام کرنے والے ’پاسدارانِ انقلاب کے نئے جدید ایرو سپیس دفاعی نظام‘ نے اس ڈرون کو تباہ کر دیا ہے۔

تاہم سینٹکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button