پاکستان

خیبر پختونخوا کی صورتحال پر صدرِ مملکت آصف زرداری سے مشاورت کا فیصلہ

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ لانگ مارچ کے معاملے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدرات اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ اور امیر مقام شریک ہوئے۔

اجلاس میں پی ٹی آئی لانگ مارچ، خیبر پختون خوا میں امن و امان کی صورتحال، گورنر راج اور ایمرجنسی سمیت دیگر آپشنز پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا کی صورتِ حال پر صدرِ مملکت آصف زرداری اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں خیبر پختون خوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی لگانے سے متعلق مختلف آپشنز پر غور کیا گیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیرِ اعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا تھا جس میں وفاقی وزراء اور اہم ذمے داران نے شرکت کی، اجلاس میں خیبر پختون خوا سمیت ملک بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے امن و امان کی صورتِ حال پر بریفنگ دی تھی، اجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے اعلان اور بیک ڈور رابطوں کا جائزہ لیا گیا تھا۔

جواب دیں

Back to top button