بین الاقوامی
سیکڑوں اسرائیلی آبادکاروں کا حضرت یوسف ؑ کے مزار پر دھاوا

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں سیکڑوں اسرائیلی آبادکاروں نے اسرائیلی فوج کی موجودگی میں حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر دھاوا بول دیا۔
فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق اسرائیلی فوجی گاڑیاں نابلس کے مشرقی علاقے میں داخل ہوئیں اور حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار کے اطراف رہنے والے شہریوں کو علاقہ خالی کرنے پر مجبور کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے رہائشی عمارتوں کی چھتوں پر اسنائپرز تعینات کر کے علاقے کو فوجی اڈے میں تبدیل کر دیا، صحافیوں پر آنسو گیس سے شیلنگ بھی کی اور علاقے کی سڑکیں بند کر دیں۔
اس دوران اسرائیلی آبادکاروں نے حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر تلمودی مذہبی رسومات ادا کیں۔
عرب میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ مقام ایک متنازع مذہبی مقام ہے جسے حضرت یوسف علیہ السلام کی تدفین سے منسوب کیا جاتا ہے۔






