بین الاقوامیخبریں

غزہ جنگ بندی کے بعد حزب اللہ نے اسرائیل پر حملے تیز کر دیئے، 50 میزائل فائر

زہ کی پٹی میں گذشتہ اکتوبر میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد اسرائیل اور لبنان کی سرحد بھی کشیدگی کی لپیٹ میں ہے۔

آج جمعرات کو لبنان سے اسرائیل پر سب سے زیادہ اور پرتشدد حملے دیکھے گئے جب لبنان سے حزب اللہ کے عسکریت پسندوں نے اسرائیل پر پچاس راکٹ داغے۔

یروشلم پوسٹ کے مطابق لبنان کی سرحد کے قریب کئی قصبوں میں سائرن بجنے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

شمالی اسرائیل کے بالائی الجلیل میں شلومی بستی میں سائرن بھی بجائے گئے۔

العربیہ/الحدث کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حکام نے گائیڈڈ میزائلوں کے داغے جانے کی نشاندہی کرتے ہیں جو شاید حزب اللہ کی قیادت کے علم یا حکم کے مطابق نہیں تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ گائیڈڈ میزائل ’رضوان ایلیٹ‘ فورس کے کمانڈروں کی ہلاکت کا رد عمل ہوسکتےہیں۔

اسرائیلی ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا سب سے شدید حملہ ہے تاہم اس حملے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی آج جمعرات کو بتایا کہ اسرائیل نے ملک کے جنوب میں سرحدی علاقوں پر فضائی اور توپ خانے سے بمباری کی ہے۔

ایجنسی نے واضح کیا کہ اسرائیلی توپ خانے نے طیر حرفا قصبے کے مضافات میں بمباری کی جب کہ اسرائیلی طیاروں نے البستان اور یارین قصبوں کے مضافات میں العلیق کے علاقے پر گولہ باری کی۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی اسرائیل میں عرب العرامشہ میں سائرن بجنے لگے۔

جواب دیں

Back to top button