بین الاقوامی

آبنائے ہرمز میں فوجی دستے بھیجنے کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا: جنوبی کوریا

جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز میں فوجی دستے بھیجنے کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا ہے۔

جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں فوجی دستے بھیجنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

ان میڈیا رپورٹس کے بعد کہ جنوبی کوریا اس سال کے آخر تک آبنائے ہرمز میں فوجی دستے بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔ کوریا کے صدارتی دفتر نے جمعے کو اعلان کیا کہ اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور ابھی بھی جائزے کا عمل جاری ہے۔

عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے لیے اہم سمندری گزرگاہ کو محفوظ بنانے کے حوالے سے جنوبی کوریا پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دباؤ ہے۔

جواب دیں

Back to top button