بین الاقوامی

محسن نقوی کی عباس عراقچی سے ملاقات، قیامِ امن کے طریقہ کار پر غور

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دورۂ ایران پر ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات محسن نقوی اور عباس عراقچی نے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دورانِ ملاقات محسن نقوی نے ایران امریکا جنگ کے خاتمے کے لیے مسودوں پر تفصیلی بات چیت بھی کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے قیامِ امن کے طریقہ کار پر غور کیا۔

عباس عراقچی کے علاوہ وزیرِ داخلہ نے تہران میں ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے بھی دوبارہ ملاقات کی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا ایک ہفتے میں ایران کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

جواب دیں

Back to top button