ایران نے ایک ہی روز میں امریکا کے 3 طیارے مار گرائے

ایران نے ایک ہی روز میں امریکا کے تین طیارے مار گرائے ہیں۔ ایک پائلٹ کو گرفتار کرنے کی بھی متضاد اطلاعات ہیں۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہےکہ ایرانی فوج نے امریکا کا ایف تھرٹی فائیو طیارہ وسطی ایران میں مار گرایا ہے۔
امریکا کے ایک تباہ طیارے کا پائلٹ ایران میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گرفتار کیے جانے کی متضاد اطلاعات ہیں۔
پاسداران نے امریکا کے اے 10 لڑاکا طیارے کو جنوبی ایران میں خلیجی فارس میں آبنائے ہرمز کے قریب مار گرایا ہے تاہم برطانوی میڈیا کے مطابق پائلٹ بچ نکلا۔
ایران نے امریکا کے ایف 15 طیارے کو بھی نشانہ بنایا، جسے ریسکیو کرنے کے لیے آئے دو ہیلی کاپٹروں پربھی حملے کیے گئے۔
یہ ہیلی کاپٹر پائلٹ کو ریسکیو کر کے لے جارہے تھے۔ فائرنگ سے ان ہیلی کاپٹروں کا عملہ زخمی ہوا۔
مغربی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ہیلی کاپٹر لینڈ کر گئے مگر ایرانی میڈیا نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دکھایا گیا ہےکہ ایک ہیلی کاپٹر نشانہ بنائے جانے سے آگ لگ گئی اور وہ نیچے جاگرا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق جمعہ امریکی فضائیہ کے لیےایران میں سیاہ ترین دن رہا۔ ایرانی فوج نے امریکا کا ایک لڑاکا طیارہ اور پانچ دیگر ایئرکرافٹ تباہ کردیے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں داخل ہونے والا ہر طیارہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے کیمرے سے دیکھ لیا تھا اور اسے باآسانی ہدف بنایا گیا۔







