پاکستان

تمام تعلیمی ادارے یکم اپریل سے کھلیں گے: وزیرِ تعلیم پنجاب

وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے یکم اپریل سے کھلیں گے۔

لاہور سے جاری ہونے والے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے ہفتے میں 4 دن کھولنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے ہفتے میں 5 دن کھلا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کلاسز فزیکل ہوں گی، ہائبرڈ نظام نہیں چلے گا، آن لائن کلاسز کی طرف نہیں جا رہے، اسکول آئیں پڑھائی کریں۔

وزیرِ تعلیم پنجاب نے یہ بھی کہا ہے کہ اسکول، کالجز، یونیورسٹیوں میں معمول کے مطابق 5 روز تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

Back to top button