پاکستان
پاک فوج نے قندھار ایئر فیلڈ آئل اسٹوریج سائٹس کو تباہ کر دیا: سیکیورٹی ذرائع

آپریشن غضب للحق کے تحت پاک فوج کی افغانستان میں جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔
12 اور 13 مارچ کی شب قندھار ایئر فیلڈ کی آئل ڈمپ سائٹس پر پاک فوج کے حملوں کی ویڈیو جاری کر دی گئی جس میں حملوں سے پہلے اور بعد کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے قندھار ایئر فیلڈ آئل اسٹوریج سائٹس کو نشانہ بناتے ہوئے تباہ کر دیا، یہ آئل اسٹوریج سائٹس افغان طالبان اور دہشت گرد تنظیمیں اپنی کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہی تھیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔







