پاکستان

لاہور، پتنگ لوٹتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق، ڈور پھرنے سے 5 زخمی

لاہور میں بسنت کے موقع پر مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں سکھ نہر کے قریب پتنگ لوٹتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 25 سالہ علی رشید کٹی پتنگ اتارنے کے لیے بجلی کے کھمبے پر چڑھا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ڈیفنس فیز 5 میں پتنگ کی ڈور گردن پر پھرنے سے نوجوان رافع زخمی ہوا، گلشن راوی میں بھی پتنگ کی ڈور پھرنے سے 8 سالہ ارسا اور 45 سالہ شبیر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق لوئر مال میں پتنگ لوٹتے ہوئے 12 سالہ عبدالواحد زخمی ہوا، گلشن راوی میں 14 سالہ سلمان درخت سے پتنگ اتارتے ہوئے گِر کر زخمی ہوگیا۔

واضح رہے کہ لاہور میں بسنت فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے، پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے رات 12 بجے پتنگ اڑا کر بسنت فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز کیا۔

جواب دیں

Back to top button