پاکستان

کورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات، محمد اشفاق صدر منتخب

کورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کامیابی سے مکمل ہو گئے، جن میں کورٹ رپورٹرز نے بھرپور شرکت کی اور جمہوری عمل کے ذریعے اپنی قیادت کا انتخاب کیا۔انتخابی نتائج کے مطابق دنیا نیوز کے محمد اشفاق صدر منتخب ہوئے، جبکہ جنگ اخبار کے عمران احسان سینئر نائب صدر پی ٹی وی کےشیخ زین العابدین نائب صدر منتخب قرار پائے۔

ایکسپریس نیوز سے محمد ہارون جنرل سیکرٹری، افضل سیال جوائنٹ سیکرٹری ، رانا بلال فنانس سیکرٹری اور جی ٹی وی سے نعمان نور نائب صدر (لوئر کورٹس) منتخب ہوئے۔
اسی طرح سے سلیمان اعوان سیکرٹری انفارمیشن جبکہ اسد شاہ سیکرٹری ڈیجیٹل منتخب ہوئے۔ الیکشن پراسس میں سینیر کورٹ رپورٹرز شاداب ریاض، ساجد ضیا، جلیل الرحمان، گل چمن شاہ اور حبیب چوہان نے الیکشن کمیٹی کے فرائض سرانجام دیے۔ نومنتخب صدر محمد اشفاق نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کورٹس رپورٹرز کو درپیش مسائل کے حل، صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، عدالتی رپورٹنگ کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور تنظیم کو فعال و مضبوط بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

جواب دیں

Back to top button